ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گوا ائیر پورٹ پر دبئی سے لوٹے بھٹکل کے مسافر سے 1.5کلوگرام وزنی سونے کے بسکٹ ضبط

گوا ائیر پورٹ پر دبئی سے لوٹے بھٹکل کے مسافر سے 1.5کلوگرام وزنی سونے کے بسکٹ ضبط

Wed, 18 Mar 2020 19:12:33    S.O. News Service

گوا   18؍مارچ(ایس اؤ نیوز)واسکو کے ڈابولیم ائیر پورٹ پر گوا کسٹمس افسران نے1.5کلوگرام وزنی  57.6لاکھ روپئے مالیت کا سونا ضبط کرلیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ہوائی اڈے کے کسٹم افسران کے مطابق بھٹکل کا رہنے والا یہ مسافر  عمان ائیر لائن  کے ذریعے دبئی سے گوا آیا تھا۔ ائیر پورٹ پر چیکنگ کے دوران  اس کے پاس سے سونا پایاگیا جس کو تحویل میں لیاگیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسافر کے بیگ سے  سونے کے بسکٹ پائے گئے تھے جس کی مالیت قریب  57لاکھ  روپئے لگائی گئی  ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  اس تعلق سے چھان بین کی جارہی ہے۔


Share: